پانی روکنا جنگ کے مترادف ہوگا، سندھ طاس معاہدہ یکطرفہ معطل نہیں کیا جا سکتا:پاکستان کا سخت اعلان

12:25 PM, 24 May, 2025

واشنگٹن : امریکہ میں پاکستان کے سفیر رضوان سعید شیخ نے کہا ہے کہ 25 کروڑ کی آبادی کا پانی روکنا کسی بھی صورت میں اعلان جنگ تصور کیا جائے گا۔

امریکی میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے واضح کیا کہ سندھ طاس معاہدے کو یکطرفہ معطل کرنے کی کوئی قانونی گنجائش نہیں اور عالمی برادری پانی کو ہتھیار کے طور پر استعمال کرنے کی حمایت نہیں کرے گی۔

رضوان سعید شیخ نے کہا کہ امریکا نے پاک بھارت جنگ بندی میں اہم کردار ادا کیا ہے اور پاک بھارت کشیدگی کم کرنے میں امریکی قیادت کے اقدامات قابلِ تحسین ہیں۔ انہوں نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو امن کے داعی قرار دیتے ہوئے کشمیر کے مسئلے کے حل میں ان کی کوششوں کو سراہا۔

انہوں نے مزید کہا کہ بلوچستان میں بھارت کے مداخلت کا معاملہ واضح ہے اور اسے چھپایا نہیں جا سکتا۔

مزیدخبریں