اسلام آباد میں تیز بارش اور ژالہ باری، موسم نے دن کو رات میں بدل دیا

02:10 PM, 24 May, 2025

 اسلام آباد :اسلام آباد میں اچانک موسم کا رنگ بدلا، کالی گھٹاؤں نے آسمان کو گھیر لیا جس کے باعث تیز بارش اور ژالہ باری ہوئی۔

موسم کی شدت سے شہر کا ماحول سرد اور خوشگوار ہو گیا جبکہ سبی اور اس کے گردونواح میں بھی ہلکی بوندا باندی ریکارڈ کی گئی۔خیبر پختونخوا کے پشاور سمیت بیشتر علاقوں میں بھی اچانک موسم کی تبدیلی دیکھی گئی، جہاں تیز ہواؤں نے گرمی کی شدت کو کم کر دیا ہے۔

بالائی علاقوں میں بارش کے مزید امکانات کا بھی امکان ظاہر کیا گیا ہے، جس سے موسم میں مجموعی طور پر سکون کی فضا قائم ہونے کا امکان ہے۔

https://youtu.be/t6e-N0_C4is

مزیدخبریں