قوم پریشان نہ ہو ،جنگ کے لیے تیار ہیں: سربراہ پاک فضائیہ

قوم پریشان نہ ہو ،جنگ کے لیے تیار ہیں: سربراہ پاک فضائیہ

کراچی: سربراہ پاک فضائیہ ایئرچیف مارشل سہیل امان نے کہا ہے کہ قوم پریشان نہ ہو پاک فوج جنگ کے لیے تیار ہے۔ پاک فضائیہ ،فرانس کےدرمیان جےایف17طیاروں سےمتعلق مفاہمتی یادداشت پردستخط کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے انہوں نے کہا کہ بھارت تحمل سے رہے تو اس کے لیے بہتر ہے

انہوں نے کہا کہ  کسی بھی صورتحال سے نمٹنے کیلیے مکمل تیار ہیں۔ ملک کی تینوں مسلح افواج ہمہ وقت تیار ہیں۔ بھارت مسئلہ کشمیرکے حل پر توجہ دے۔ضرب عضب مکمل جنگ ہے اس میں کسی کو شک نہیں ہونا چاہیے۔  مقبوضہ کشمیرمیں اڑی واقعے کے بعد پیدا ہونے والی کشیدگی پر مکمل نظر ہے۔

سہیل امان نے کہا کہ بھارت اصولوں پر بات کرے اور مسئلہ کشمیر کو حل کرے۔ ملک میں  طیارہ سازی کی صنعت مضبوط ہورہی ہے۔ دوست ممالک کی مسلح افواج سے باہمی تعلقات مضبوط بنارہے ہیں۔

ایئرچیف نے مزید کہا کہ  ترکی کے ساتھ طیاروں کی  فراہمی کا معاہدہ ہوگیا ہے۔ نائیجیریا اور قطر کیلیے سپر مشاق طیارے تیارکررہے ہیں۔