بھارتی ریاست کرناٹکا میں بس نہر میں گرنے سے 25 افراد ہلاک

بھارتی ریاست کرناٹکا میں بس نہر میں گرنے سے 25 افراد ہلاک
کیپشن: فوٹو بشکریہ این ڈی ٹی وی

کرناٹک : بھارت کی ریاست کرناٹکا میں مسافروں سے بھری بس نہر میں گرنے سے 5 بچوں سمیت 25 افراد ہلاک ہو گئے۔


بھارتی میڈیا کے مطابق ایک نجی بس میں 30 سے 35 افراد سفر کر رہے تھے کہ بنگلورو کے علاقے مانڈیا کے علاقے بس ڈرائیور سے بے قابو ہو کر نہر میں جا گری۔بس کا ڈرائیور حادثے میں محفوظ رہا اور اس نے تیر کر اپنی جان بچائی۔

کرناٹکا کے نائب وزیراعلیٰ جی پارامیش وار کا کہنا ہے کہ مجھے یقین ہے کہ ڈرائیور صحیح طریقے سے گاڑی نہیں چلا رہا ہو گا۔بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے بس حادثے میں انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے لواحقین سے اظہار ہمدردی کیا ہے۔