صدر کے پاس کوئی خاص اختیار نہیں، وہ صرف تجویز پر تاخیر کر سکتے ہیں: اعتزاز احسن

صدر کے پاس کوئی خاص اختیار نہیں، وہ صرف تجویز پر تاخیر کر سکتے ہیں: اعتزاز احسن

اسلام آباد: پیپلز پارٹی کے سینئر رہنماءاعتزاز احسن نے کہا ہے کہ اہم تعیناتی کے معاملے کو متنازعہ نہیں بنانا چاہیے، صدر کے پاس کوئی خاص آپشن نہیں اور وہ صرف تجویز پر تاخیر کر سکتے ہیں۔ 
تفصیلات کے مطابق اعتزاز احسن نے کہا کہ آرمی چیف کی تعیناتی کے معاملے کو متنازعہ نہیں بنانا چاہئے کیونکہ اس کا کوئی فائدہ ہی نہیں ہے، صدر مملکت کو فوری سمری پر دستخط کر دینے چاہئیں۔ 
ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم سے اختلاف اپنی جگہ لیکن آئینی اختیار ان کا ہی ہے، تمام لوگ ایک پیج پر آ جائیں تو یہ اچھا ہو گا کیونکہ اعتراضات سے نئی بحث شروع ہو جائے گی جس سے کچھ حاصل نہیں ہو گا۔ 
اعتزاز احسن نے کہا کہ آئین پاکستان کے تحت وزیراعظم کا اختیار ہے کہ وہ ایڈوائس دیں جبکہ صدر کے پاس کوئی خاص آپشن نہیں، وہ صرف تجویز پرتاخیر کر سکتے ہیں۔ 

مصنف کے بارے میں