ضمنی انتخابات: مسلم لیگ ن نے میدان مار لیا، کارکنوں کا جشن، بھنگڑے ڈالے، مٹھائیاں تقسیم

09:25 AM, 24 Nov, 2025

لاہور : پاکستان کے مختلف حلقوں میں ہونے والے ضمنی انتخابات میں مسلم لیگ ن نے شاندار کامیابی حاصل کی ہے۔ ن لیگ کے امیدواروں نے مختلف قومی اور صوبائی اسمبلیوں کی نشستوں پر اپنے حریفوں کو شکست دے کر کامیابی کے جھنڈے گاڑے۔ صرف ایک نشست پر پیپلزپارٹی کا امیدوار کامیاب ہو سکا، باقی تمام حلقوں میں ن لیگ کا غلبہ رہا۔

لیگی کارکنوں نے جیت کا جشن منایا، مٹھائیاں تقسیم کیں اور ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالے۔ پارٹی کے حامیوں نے "شیر آیا، شیر آیا" کے نعرے لگائے اور آتشبازی کا شاندار مظاہرہ کیا۔

تفصیلات کے مطابق

قومی اسمبلی کا حلقہ 129: مسلم لیگ ن کے حافظ میاں نعمان 63,441 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے، جبکہ آزاد امیدوار ارسلان احمد 29,099 ووٹ حاصل کر سکے۔
قومی اسمبلی کا حلقہ 104 فیصل آباد: مسلم لیگ ن کے دانیال احمد 52,791 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے، ان کے حریف آزاد امیدوار رانا عدنان جاوید 19,262 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔
قومی اسمبلی کا حلقہ 18 ہری پور: ن لیگ کے بابر نواز خان ایک لاکھ 63,996 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے، آزاد امیدوار شہر ناز عمر ایوب ایک لاکھ 20,220 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔
قومی اسمبلی کا حلقہ 185 ڈیرہ غازی خان: ن لیگ کے محمود قادر خان 82,413 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے، پیپلزپارٹی کے دوست محمد کھوسہ 48,262 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔
قومی اسمبلی کا حلقہ 143 چیچہ وطنی: ن لیگ کے طفیل جٹ 1,36,313 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے۔
قومی اسمبلی کا حلقہ 96 فیصل آباد: ن لیگ کے محمد بلال بدر 93,009 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے، جبکہ آزاد امیدوار نواب شیر وسیر 43,025 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔
پنجاب اسمبلی کے حلقوں میں ن لیگ کی کامیابیاں

پی پی 73 سرگودھا: ن لیگ کے میاں سلطان علی رانجھا 71,770 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے۔
پی پی 87 میانوالی 3: ن لیگ کے علی حیدر نور خان نیازی 67,870 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے۔
پی پی 98 فیصل آباد: ن لیگ کے آزاد علی تبسم 44,388 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے۔
پی پی 115 فیصل آباد: ن لیگ کے محمد طاہر پرویز 49,046 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے۔
پی پی 116 فیصل آباد: ن لیگ کے احمد شہریار 48,824 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے۔
پی پی 203 چیچہ وطنی: ن لیگ کے چودھری حنیف جٹ 46,820 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے۔
پی پی 269 مظفر گڑھ: پیپلزپارٹی کے میاں علمدار عباس قریشی 55,868 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے، جبکہ ان کے مدمقابل آزاد امیدوار محمد اقبال خان پتافی دوسرے نمبر پر رہے۔
یہ ضمنی انتخابات مسلم لیگ ن کے لیے ایک اہم کامیابی ثابت ہوئے ہیں، جس سے ان کی سیاسی پوزیشن مزید مستحکم ہو گئی ہے۔ دوسری طرف، پیپلزپارٹی نے صرف ایک نشست پر کامیابی حاصل کی ہے، جس کے بارے میں پارٹی کے حامیوں کا کہنا ہے کہ یہ ایک بڑی کامیابی ہے۔

مزیدخبریں