یمنی حوثیوں نے اسرائیل کیلئے جاسوسی کرنے والے 17 افراد کو پھانسی دیدی

02:53 PM, 24 Nov, 2025

صنعاء :یمن کے دارالحکومت صنعا میں قائم خصوصی فوجداری عدالت نے اسرائیل، امریکا اور سعودی عرب کے خفیہ اداروں کے لیے جاسوسی کرنے والے 17 افراد کو سزائے موت دے دی ہے۔ یہ افراد ایک جاسوسی نیٹ ورک کا حصہ تھے جو یمن میں امریکی، اسرائیلی اور سعودی خفیہ ایجنسیوں کے لیے معلومات فراہم کر رہا تھا۔

یمن کے سرکاری خبر رساں اداروں کے مطابق، عدالت نے ان افراد کو پھانسی کی سزا سنائی اور سزا کا نفاذ سرعام کرنے کا حکم دیا تھا۔ اس فیصلے کے بعد متعدد افراد کے نام بھی جاری کر دیے گئے ہیں۔ عدالت نے ایک مرد اور ایک خاتون کو 10 سال قید کی سزا بھی سنائی، جبکہ ایک اور شخص کو الزامات سے بری کر دیا گیا۔

مقامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق پراسیکیوٹرز نے الزام لگایا تھا کہ یہ افراد 2024 اور 2025 کے دوران برطانیہ سمیت دیگر ممالک کے لیے جاسوسی کر رہے تھے۔ یہ افراد اسرائیل کی خفیہ ایجنسی موساد کے انٹیلیجنس افسران سے رابطے میں تھے، اور ان کی فراہم کردہ معلومات کی بنیاد پر مختلف عسکری، سیکیورٹی اور شہری مقامات پر حملے کیے گئے، جس کے نتیجے میں کئی شہری شہید اور متعدد عمارتیں تباہ ہو گئیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ امریکا اور برطانیہ نے 2023 میں غزہ جنگ کے آغاز کے بعد یمن میں فضائی حملے کیے جس کے نتیجے میں کئی شہری ہلاک ہوئے، جبکہ حوثیوں نے فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے طور پر اسرائیل اور بحیرہ احمر کے بین الاقوامی بحری راستوں پر حملے کیے تھے۔ یمن کے حوثیوں نے غزہ جنگ بندی کے بعد ان حملوں کو روک دیا تھا۔

مزیدخبریں