وفاقی آئینی عدالت کی چاروں صوبوں میں رجسٹریاں قائم کرنے کا فیصلہ

12:14 PM, 24 Nov, 2025

اسلام آباد :  وفاقی آئینی عدالت نے ملک بھر میں چاروں صوبوں میں رجسٹریاں قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ عوام کو اپنے صوبوں میں ہی آئینی نوعیت کے مقدمات دائر کرنے کی سہولت فراہم کی جا سکے۔ وفاقی آئینی عدالت کے جسٹس عامر فاروق نے اس بات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ یہ فیصلہ عوام کو عدالتوں تک رسائی میں آسانی فراہم کرے گا اور ان کو اپنے مقدمات کے لیے دور دراز سفر کرنے کی ضرورت نہیں ہوگی۔

جسٹس عامر فاروق نے مزید کہا کہ آئینی عدالت اس وقت ٹرانزیشن کے مرحلے سے گزر رہی ہے اور بہت جلد مکمل طور پر فعال ہو کر اپنے قانونی فرائض انجام دے گی۔ اس کے علاوہ، آئینی عدالت کی پرنسپل سیٹ اور صوبائی رجسٹریوں کے درمیان ویڈیو لنک کی سہولت فراہم کی جائے گی، جس سے کیسز کی سماعت میں مزید شفافیت، تیزی اور سہولت آئے گی۔

مزیدخبریں