چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف جنرل ساحر شمشاد مرزا کی وزیراعظم سے الوداعی ملاقات

03:17 PM, 24 Nov, 2025

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف سے سبکدوش ہونے والے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی، جنرل ساحر شمشاد مرزا نے الوداعی ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران وزیراعظم نے جنرل ساحر شمشاد مرزا کی پیشہ ورانہ مہارت، قومی خدمات اور دفاعی شعبے میں کردار کو سراہا اور ان کی کوششوں کی تعریف کی۔

واضح رہے کہ 27 ویں آئینی ترمیم کے بعد چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کا عہدہ ختم کر دیا گیا تھا، جس کے بعد جنرل مرزا سبکدوش ہوئے۔

مزیدخبریں