گلگت بلتستان اسمبلی آج رات 12 بجے تحلیل، نگراں وزیراعلیٰ کا اعلان کل متوقع

03:34 PM, 24 Nov, 2025

گلگت بلتستان: گلگت بلتستان اسمبلی آج رات 12 بجے تحلیل ہو جائے گی، اور وزیر اعظم شہباز شریف کی جانب سے نگراں وزیراعلیٰ کے نام کا اعلان کل متوقع ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیر اعظم کو نگراں وزیراعلیٰ کے لیے تین ناموں کی سمری بھجوائی گئی ہے جن میں مصطفی مدنی راوٹ، محمد علی قائد اور راجہ نظیم شامل ہیں۔ اپوزیشن اور حکومت کے درمیان کسی ایک نام پر اتفاق نہ ہونے کی وجہ سے حتمی فیصلہ وزیر اعظم کے اختیار میں چلا گیا۔

حاجی گلبر خان کی حکومت کی مدت آج رات ختم ہو جائے گی، اور امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ کل نگراں حکومت قائم کی جائے گی۔

اس دوران گلگت بلتستان پولیس نے بھی اہلکاروں کے لیے ٹک ٹاک کے استعمال پر پابندی عائد کر دی ہے۔

مزیدخبریں