عمان میں قومی دن کے موقع پر  دو روزہ تعطیل کا اعلان

04:59 PM, 24 Nov, 2025

عمان:عمان کی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ رواں ہفتے قومی دن کی مناسبت سے 26 اور 27 نومبر (بدھ اور جمعرات) کو عام تعطیل ہوگی۔ اس دوران تمام سرکاری اور نجی ادارے بند رہیں گے۔یہ پہلا موقع ہے جب عمان میں قومی دن دو روز تک منایا جائے گا۔ اس تبدیلی کا اعلان سلطان ہیثم بن طارق کے شاہی فرمان کے تحت کیا گیا ہے۔

قبل ازیں قومی دن 18 نومبر کو منایا جاتا تھا، تاہم نئی تاریخوں کے نفاذ سے شہریوں اور مقیم افراد کو زیادہ وقت ملے گا تاکہ وہ قومی تقریبات میں بھرپور حصہ لے سکیں، ملک کی تاریخ، ثقافت اور یکجہتی کا جشن منا سکیں اور ترقیاتی کامیابیوں پر فخر کر سکیں۔

مزیدخبریں