ایل او سی: بھارتی فوج کی اشتعال انگیز فائرنگ سے دو خواتین شہید، 4 زخمی

 ایل او سی: بھارتی فوج کی اشتعال انگیز فائرنگ سے دو خواتین شہید، 4 زخمی

مظفرآباد: بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول پر ایک بار پھر بلااشتعال فائرنگ اور گولہ باری کا سلسلہ شروع کردیا ہے.

بھارتی فوج وادی لیپہ کے مختلف علاقوں کو نشانہ بنارہی ہے جس کے نتیجے میں دو خواتین شہید جبکہ چار افراد زخمی ہوگئے ہیں. میڈیا رپورٹس کے مطابق گولہ باری اتنی شدید ہے کہ اس کے باعث لوگ زیر زمین پناہ گاہوں میں چلے گئے ہیں.

پاک فوج کی جانب سے بھارتی اشتعال انگیزی کا بھرپور جواب دیا جارہا ہے جس سے دشمن کی گنیں خاموش ہو گئی ہیں. 

مصنف کے بارے میں