نیپرا نے بجلی کی قیمت میں 20 پیسے فی یونٹ اضافہ کر دیا

نیپرا نے بجلی کی قیمت میں 20 پیسے فی یونٹ اضافہ کر دیا
کیپشن: قیمت بڑھنے سے صارفین پر 2 ارب 40 کروڑ روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔۔۔۔۔۔فائل فوٹو

اسلام آباد: نیپرا کی بجلی کی قیمت میں 20 پیسے فی یونٹ اضافہ کر دیا تاہم اس کا اطلاق کراچی کے صارفین پر نہیں ہو گا۔نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی کی ستمبر کے فیول ایڈجسٹمنٹ کے لیے دائر درخواست کی سماعت کی۔

سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے فی یونٹ بجلی 44 پیسے مہنگی کرنے کی درخواست کی تھی تاہم نیپرا نے بجلی کی قیمت میں 20 پیسے فی یونٹ کا اضافہ کر دیا۔

نیپرا نے بجلی کی قیمت میں اضافہ ستمبر کے فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا۔ بجلی کی قیمت بڑھنے سے صارفین پر 2 ارب 40 کروڑ روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔

نیپرا کے مطابق بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا اطلاق کے الیکٹرک کے صارفین پر نہیں ہو گا۔