پہلا ٹی 20: آسٹریلیا کا پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر باؤلنگ کا فیصلہ

09:08 PM, 24 Oct, 2018

ابوظہبی: آسٹریلیا نے پاکستان کے خلاف پہلے ٹی 20 میں ٹاس جیت کر باؤلنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

حالیہ دورے میں میزبان پاکستان نے آسٹریلیا کو 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز میں ایک صفر سے شکست دی جس کے بعد اب دونوں ٹیموں کے درمیان 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کھیلی جائے گی۔ٹی ٹوئنٹی سیریز کا دوسرا میچ 26 اکتوبر اور آخری ٹی ٹوئنٹی 28 اکتوبر کو دبئی میں ہوگا۔

خیال رہے کہ  تین میچوں کی سیریز میں پاکستان اپنے سب سے قابل اعتماد اور سینیئر بیٹسمین، سابق کپتان شعیب ملک کی خدمات سے محروم ہوگی۔

مزیدخبریں