خیبرپختونخوا میں مزید 223 افراد میں ڈینگی کی تصدیق ، 1 شخص جاں بحق ہوگیا

 خیبرپختونخوا میں مزید 223 افراد میں ڈینگی کی تصدیق ، 1 شخص جاں بحق ہوگیا

 پشاور :  خیبرپختونخوا میں مزید 223 افراد میں ڈینگی کی تصدیق  ہو گئی جبکہ ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔

محکمہ صحت کی جانب سے جاری کردہ  رپورٹ کے مطابق  صوبے میں ڈینگی سے متاثرہ افراد کی تعداد 16 ہزار847 ہوگئی ہے ، مرنے والوں کی مجموعی تعداد15   ہے ،ڈینگی سے متاثرہ 3 تشویشناک مریضوں کو ہسپتال میں داخل کرا یاگیا ہے ۔

محکمہ صحت کے اعداد وشمار  کے  مطابق صوبے کے مختلف ہسپتالوں میں 74 افراد زیر علاج ہیں ، خیبرپختونخوا میں ڈینگی کے ایکٹیو کیسز کی تعداد 13 سو 69 ہے ، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پشاور میں 182 ، مالاکنڈ میں 30 ، کرک میں 7 اوربٹگرام میں ایک کیس رپورٹ ہوا ہے، خیبرپختونخوا میں 15 ہزار 4 سو 63 مریض ڈینگی سے صحت یاب ہوچکے ہیں۔