یورپی یونین کا یوکرین کی مالی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے امداد جاری رکھنے کا اعلان

02:40 PM, 24 Oct, 2025

برسلز : یورپی یونین نے یوکرین کی مالی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے امداد جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔ یورپی کونسل کے صدر انتونیو کوسٹا نے اپنے بیان میں کہا کہ یورپی رہنماؤں نے یوکرین کے لیے 2026ء اور 2027ء تک امداد جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا ہے، اور اس بات پر بھی اتفاق کیا ہے کہ تفصیلات اور طریقہ کار پر حتمی فیصلہ دسمبر میں کیا جائے گا۔

کوسٹا نے مزید کہا کہ یورپ یوکرین کی دفاعی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے وسائل فراہم کرے گا اور اس کی مالی معاونت جاری رکھے گا۔

یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی نے یورپی یونین کی جانب سے مالی مدد کے اعلان کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ یہ قدم یوکرین کی مزید معاونت کا یقین دہانی ہے، جس سے ملک کو اپنی ضروریات پوری کرنے میں مدد ملے گی۔

مزیدخبریں