امریکا اور چین کے درمیان تجارتی مذاکرات کا آغاز آج سے ہوگا

12:39 PM, 24 Oct, 2025

واشنگٹن : امریکا اور چین کے درمیان تجارتی مذاکرات آج سے شروع ہونے جا رہے ہیں۔ چین کے نائب وزیراعظم ہی لی فینگ آج سے ملائشیا کا چار روزہ دورہ کریں گے، جہاں وہ امریکا کے ساتھ اقتصادی اور تجارتی مشاورت کی قیادت کریں گے۔ یہ بات چین کی وزارت تجارت کے ترجمان نے جمعرات کو اپنے ایک بیان میں کہی۔

چینی وزارت تجارت کے مطابق، نائب وزیراعظم ہی لی فینگ 27 اکتوبر تک ملائشیا میں موجود رہیں گے، جہاں چین اور امریکا کے نمائندے اہم تجارتی امور پر مشاورت کریں گے۔ یہ مذاکرات رواں سال دونوں ممالک کے سربراہان کے درمیان ہونے والی ٹیلیفونک بات چیت کے نتیجے میں طے پانے والے اہم اتفاقِ رائے کے تحت ہو رہے ہیں۔

مزیدخبریں