اسرائیلی فوج کی سیز فائر کے باوجود غزہ میں امدادی سامان کی ترسیل میں رکاوٹیں ڈالنا جاری

02:24 PM, 24 Oct, 2025

غزہ :  اسرائیلی فوج نے سیز فائر کے باوجود غزہ میں امدادی سامان کی ترسیل میں رکاوٹیں ڈالنا جاری رکھی ہیں، جس کے نتیجے میں غزہ کی عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ عرب میڈیا کے مطابق، سیز فائر کے دو ہفتے بعد بھی غزہ میں بھوک اور پیاس کی صورتحال بدستور سنگین ہے، اور امداد کی کمی شدت اختیار کر گئی ہے۔

عالمی ادارہ صحت (WHO) اور دیگر 41 عالمی تنظیموں نے الزام عائد کیا ہے کہ اسرائیل دانستہ طور پر غزہ میں امدادی سامان کی ترسیل روک رہا ہے، جس کی وجہ سے وہاں کی انسانیت سوز صورتحال میں مزید بگڑاؤ آ رہا ہے۔

اقوام متحدہ نے خبردار کیا ہے کہ غزہ کی ایک چوتھائی آبادی، جن میں 11 ہزار حاملہ خواتین بھی شامل ہیں، شدید غذائی قلت کا شکار ہو چکی ہے۔ اقوام متحدہ کے مطابق، یہ غذائی بحران نہ صرف موجودہ نسل بلکہ غزہ کی آئندہ نسلوں پر بھی طویل المدتی اثرات مرتب کرے گا۔

مزیدخبریں