شادی کی دعائے خیر کا لباس مستقبل میں اپنی بہو کو دونگی:ماہرہ خان

03:50 PM, 24 Oct, 2025

کراچی: پاکستان کی سپر سٹار ماہرہ خان نے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والے ایک انٹرویو میں بتایا کہ وہ اپنی شادی کی دعائے خیر کے لباس کو مستقبل میں اپنی بہو کو دیں گی۔

انٹرویو میں ماہرہ خان نے اپنی شادی کی تقریبات اور ملبوسات کے بارے میں بھی بات کی۔ اداکارہ کے مطابق، ان کی شادی کی تقریبات دعائے خیر سے شروع ہوئی، جس میں ان کی والدہ کی خواہش کے مطابق زہرہ نگاہ نے دعا کروائی۔

ماہرہ خان نے بتایا کہ دعائے خیر کی تقریب کا اہتمام گھر پر کیا گیا اور اس موقع پر پہنا جانے والا لباس ڈیزائنر عمر سعید نے حیدرآبادی انداز میں ڈیزائن کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ اس لباس کے ساتھ انہوں نے ہلکا پھلکا میک اپ، جیولری اور پھولوں کے گہنے استعمال کیے اور بالوں کی چوٹی بنائی۔

سپر سٹار نے اس لباس کی خاصیت کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ یہ جوڑا ان کے لیے بے حد خاص اور یادگار ہے، اور وہ مستقبل میں اپنی بہو کو دیں گی تاکہ اسے اس لباس کا خیال رکھنا سکھایا جا سکے۔

ماہرہ خان نے اکتوبر 2023 میں کاروباری شخصیت سلیم کریم سے دوسری شادی کی تھی، جبکہ ان کا ایک بیٹا اذلان پہلی شادی سے ہے۔

مزیدخبریں