پنجاب بھر میں دفعہ 144 میں یکم نومبر تک توسیع

08:02 PM, 24 Oct, 2025

لاہور: پنجاب حکومت نے صوبے بھر میں دفعہ 144 کو یکم نومبر تک مزید توسیع دینے کی منظوری دے دی۔ اس کے تحت جلسے جلوس، اسلحہ کی نمائش اور عوامی اجتماعات پر مکمل پابندی رہے گی۔

محکمہ داخلہ پنجاب میں کابینہ کمیٹی برائے امن و امان کا اجلاس ہوا، جس کی صدارت صوبائی وزیر و چیئرمین کابینہ کمیٹی برائے امن و امان خواجہ سلمان رفیق نے کی۔ اجلاس میں صوبے میں امن و امان کی صورتحال، غیر قانونی مقیم افغان باشندوں کے انخلا کے اقدامات اور دیگر حفاظتی امور کا جائزہ لیا گیا۔

خواجہ سلمان رفیق نے کہا کہ پنجاب میں امن و امان کی صورتحال قابو میں ہے اور اسلام امن کا دین ہے، اس لیے انتہا پسندی کی کسی صورت اجازت نہیں دی جائے گی۔ یاد رہے کہ 18 اکتوبر کو بھی دفعہ 144 میں توسیع کی گئی تھی۔

مزیدخبریں