اسلام آباد :قومی ایئرلائن پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (PIA) نے پانچ سال کے بعد برطانیہ کے لیے پروازوں کے آغاز کا اعلان کر دیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق پہلی پرواز اسلام آباد سے مانچسٹر کے لیے کل روانہ ہوگی۔
اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں اور مانچسٹر کی نمائندگی کے لیے ایک ہیوی پورٹریٹ بھی آویزاں کیا گیا ہے۔ پروازوں کی بحالی کے موقع پر کل ایک خصوصی تقریب بھی منعقد ہوگی جس میں وزیر دفاع خواجہ آصف بطور مہمان خصوصی شرکت کریں گے۔
پی آئی اے کے ترجمان کا کہنا ہے کہ برطانیہ کے لیے آپریشن کی بحالی سے نہ صرف مسافروں کو سہولت ملے گی بلکہ قومی ایئرلائن کی بین الاقوامی ساکھ بھی بحال ہوگی۔