بھارت نے علاقے میں امن کا ایک اور موقع ضائع کر دیا، حریت رہنما

بھارت نے علاقے میں امن کا ایک اور موقع ضائع کر دیا، حریت رہنما
کیپشن: آل پارٹیز حریت کانفرنس کے چیئرمین سیدعلی گیلانی کے گھر حریت رہنماؤں کا اجلاس منعقد ہوا۔۔۔۔فائل فوٹو

سری نگر: حریت رہنماؤں نے پاکستان سے مذاکرات سے پیچھے ہٹنے پر بھارت کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت نے علاقے میں امن کا ایک اور موقع ضائع کر دیا۔

آل پارٹیز حریت کانفرنس کے چیئرمین سیدعلی گیلانی کے گھر حریت رہنماؤں کا اجلاس منعقد ہوا جس میں بھارت کے پاکستان سے مذاکرات میں پیچھے ہٹنے کی مذمت کی گئی۔

میر واعظ عمر فاروق کا کہنا تھا کہ بھارت نے مذاکرات سے انکار کر کے علاقے میں امن کا ایک اور موقع ضائع کیا۔ بھارتی مظالم دنیا کے سامنے لانے کے لیے اقوام متحدہ انسانی حقوق کمیشن اپنا وفد مقبوضہ وادی میں بھیجے۔

یاسین ملک کا کہنا تھا کہ کشمیری عوام آزادی کی جدوجہد جاری رکھیں گے۔