خواجہ آصف کی نااہلی کیلئے درخواست سماعت کیلئے منظور

خواجہ آصف کی نااہلی کیلئے درخواست سماعت کیلئے منظور
کیپشن: تحریک انصاف کے امیدوار عثمان ڈار نے الیکشن ٹربیونل میں انتخابی عذرداری دائر کی تھی۔۔۔۔۔۔فائل فوٹو

لاہور: لاہور ہائیکورٹ نے خواجہ آصف کی نااہلی کے لیے درخواست سماعت منظور کرتے ہوئے لیگی رہنما اور الیکشن کمیشن کو نوٹسز جاری کر دئیے۔

لاہور ہائیکورٹ میں مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف کی نااہلی کے لیے درخواست پر سماعت جسٹس مامون الرشید نے کی۔ این اے 73 سے تحریک انصاف کے امیدوار عثمان ڈار نے الیکشن ٹربیونل میں انتخابی عذرداری دائر کی تھی۔

پی ٹی آئی رہنما عثمان ڈار نے درخواست میں موقف اختیار کیا کہ خواجہ آصف نے کاغذات نامزدگی کے ساتھ غیر تصدیق شدہ بیان حلفی جمع کروایا۔ انہوں نے اپنے کاغذات نامزدگی میں اثاثے چھپائے اور الیکشن کمیشن کا عملہ الیکشن ایکٹ پر عملدرآمد میں ناکام رہا۔

درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی کہ این اے 73 سے خواجہ آصف کی کامیابی کا نوٹیفیکیشن کالعدم قرار دیا جائے۔