بھارت نے جنگ مسلط کی تو پوری قوم سیسہ پلائی دیوار بن جائے گی:رضا ربانی

بھارت نے جنگ مسلط کی تو پوری قوم سیسہ پلائی دیوار بن جائے گی:رضا ربانی
کیپشن: image by facebook

اسلام آباد : سابق چیئرمین سینٹ رضا ربانی نے کہا ہے کہ بھارت نے جنگ مسلط کی تو پوری قوم سیسہ پلائی دیوار بن جائے گی۔

پیپلزپارٹی کے سینیٹر و سینئر رہنما رضا ربانی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگر بھارت نے پاکستان پر جنگ مسلط کرنے کی غلطی کی تو پوری پاکستانی قوم سیسہ پلائی دیوار بن جائے گی ۔

انھوں نے کہا کہ عوام اور پاک فوج بھارت کی گیدڑ بھبکیوں میں آنے والے نہیں ہیں ، جنگ ہوئی تو پوری قوم سیسہ پلائی دیوار بن جائے گی ۔

انھوں نے کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں کر رہا ہے ، رضا ربانی نے کہا کہ کسی کو بھی یہ علم نہیں کہ بھارت کا پاکستان سے متعلق موقف کیا ہے , انھوں نے سوال کیا کہ کیا ان حالات میں بھارت سے مذاکرات کی بات کرنا کیا درست ہوگا ۔

واضح رہے کہ بھارتی آرمی چیف نے گزشتہ دنوں پاکستان کے خلاف ہرزہ سرائی کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان سے بدلہ لینے کا وقت آ گیا ہے ۔

بعد ازاں جنرل بپن راوت نے دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ ہمیں ایک اور سرجیکل اسٹرائیک کی ضرورت ہے جس کی تفصیل نہیں بتا سکتا ، پاکستان کو معمول کے تعلقات کے لیے اقدامات کرنا ہوں گے ۔