انڈونیشیا میں تشدد کے واقعات میں 20 افراد ہلاک

10:59 AM, 24 Sep, 2019

 انڈونیشیا میں استاد کے نسل پرستانہ جملے بولنے پر طلباء نے احتجاج کرتے ہوئے کئی عمارتوں کو آگ لگا دی ، تشدد کے واقعات میں 20 افراد ہلاک اور 65 زخمی ہو گئے۔

برطانوی میڈیا کے مطابق مشتعل طلباء نے شہر میں توڑ پھوڑ کی، عمارتوں اور سرکاری املاک کو نقصان پہنچایا گیا۔ طلباء اور سیکیورٹی فورسز کے درمیان جھڑپیں بھی ہوئیں۔ پولیس نے مظاہرین پر آنسو گیس شیلنگ کی، ہنگامہ آرائی میں ملوث تین سو افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

مزیدخبریں