لاہور اور گردونواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے

لاہور اور گردونواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے

لاہور: لاہور اور گردونواح زلزلے کے شدید جھٹکے، لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے گھروں اور دفاتر سے باہر آگئے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔ لوگ خوف کے مارے کلمہ طیبہ کا ورد کرتے گھروں اور دفاتر سے باہر آگئے۔

پشاور اور اس کے گرد نواح میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ۔ ذرائع کے مطابق زلزلے کے جھٹکے پنجاب بھر میں محسوس کیے گئے ہیں ، لاہور ، شیخوپورہ ، حافظ آباد، پنڈی بھٹیاں سرگودھا میں بھی زلزلے کے جھٹکوں کے بعد شہری گھروں سے باہر نکل آئے ۔

ماہرین کے مطابق زلزلے کی شدت  پانچ اعشاریہ آٹھ تھی ۔ زلزلے کا مرکز جہلم سے پانچ کلومیٹر شمال میں تھا۔ اور زلزلہ کا مرکز دس کلومیٹر گہرائی میں تھا۔