سابق گورنر پنجاب سلمان تاثیر کے بیٹے شہبازتاثیر نے پھر شاد ی کرلی

سابق گورنر پنجاب سلمان تاثیر کے بیٹے شہبازتاثیر نے پھر شاد ی کرلی

لاہور:معروف بزنس مین شہبازتاثیر نے نیہا راجپوت سے شادی کرلی ۔سوشل میڈیا پر شادی کی تقریبات کی تصاویر وائرل ہوگئیں ۔

سابق گورنر پنجاب سلمان تاثیر کے بیٹے شہبازتاثیر اور ماڈل واداکارہ نیہا راجپوت نے ایکدوسرے کو جیون ساتھی چن لیا ۔ شادی کی تقریبات کا آغاز ہوتے ہی مائیوں کی رسم کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں ۔ 

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تصاویر میں شہبازتاثیر اور ماڈل نیہا راجپوت کو مائیوں کی رسم کے موقع پر سٹیج پر بیٹھے دیکھا جاسکتا ہے ۔ 

ویڈیوز اور تصاویر میں نیہا راجپوت کو مایوں میں نارنجی شلوار قمیض جبکہ شہباز تاثیر کو آف وائٹ کرتے شلوار میں ملبوس دیکھا جاسکتا ہے۔

خیال رہے کہ شہباز تاثیر کو ماڈل نیہا راجپوت کے ساتھ عوامی مقامات پر بھی متعدد بار دیکھا جاچکا ہے۔ دسمبر 2020 میں شہباز تاثیر کی سابقہ اہلیہ اور معروف فیشن ڈیزائنر ماہین غنی نے ماڈل نیہا پر الزام عائد کیا تھا کہ نیہا راجپوت ان کی ازدواجی زندگی کو خراب کررہی ہیں۔

 کچھ ماہ قبل شہبازتاثیر کی سابق اہلیہ ماہین غنی کی جانب سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر سوال جواب کے سیشن میں  ماہین غنی نے نیہا راجپوت پر تنقید کی تھی اور کہا تھا کہ ماڈلز کا شادی شدہ مردوں سے شادی کا رحجان بڑھتا جارہا ہے امید کرتی ہوں کہ اس میں تبدیلی آئے گی۔

خیال رہے کہ شہباز تاثیر اور ماہین غنی 2010 میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے جبکہ جوڑے کے ہاں جنوری 2017 میں بیٹی کی پیدائش ہوئی تھی۔