غزہ : غزہ میں اسرائیلی فوج کے فضائی حملوں کے ساتھ زمینی کارروائیاں بھی تیز ہو گئی ہیں۔ عرب میڈیا کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسرائیلی حملوں میں مزید 30 فلسطینی شہید اور متعدد زخمی ہوئے ہیں۔
رپورٹس کے مطابق اسرائیلی فوج نے ٹینکوں کے ذریعے بارود سے بھری ناکارہ فوجی گاڑیوں کا استعمال کرتے ہوئے رہائشی عمارتوں کو بھی نشانہ بنانا شروع کر دیا ہے۔
دوسری جانب حماس نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے پیش کی گئی جنگ بندی کی تجاویز کو مسترد کرتے ہوئے الزام عائد کیا ہے کہ امریکا سمیت عالمی برادری جانتی ہے کہ جنگ بندی کی تمام کوششیں اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کی وجہ سے ناکام ہوئی ہیں۔