ٹک ٹاکر سحر حیات نے گلوکار سمیع رشید سے علیحدگی کی تصدیق کردی

02:28 PM, 24 Sep, 2025

لاہور:  مشہور پاکستانی ٹک ٹاکر اور سوشل میڈیا اسٹار سحر حیات نے گلوکار سمیع رشید سے علیحدگی کی باقاعدہ تصدیق کردی ہے۔

سحر حیات اور سمیع رشید نے دسمبر 2022 میں نکاح کیا تھا، جس کے بعد جولائی 2023 میں ان کی شاندار شادی کی تقریبات نے سوشل میڈیا پر خوب دھوم مچائی تھی۔ 2024 میں جوڑے کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی، جس کا نام آئرہ رکھا گیا۔

گزشتہ چند ماہ سے دونوں کے درمیان علیحدگی کی افواہیں گردش میں تھیں، تاہم اس وقت سمیع رشید نے سوشل میڈیا پر ان خبروں کی تردید کی تھی۔ اب سحر حیات نے انسٹاگرام پر مداحوں سے گفتگو کے دوران ان افواہوں کی تصدیق کردی ہے۔

ایک سوال کے جواب میں کہ کیا وہ اب آئرہ کی سنگل مدر ہیں اور سمیع رشید کا آئرہ سے کوئی تعلق نہیں، سحر حیات نے کہا "میں اور سمیع رشید اب ساتھ نہیں ہیں، لیکن آئرہ کا باپ سمیع تھا، ہے اور رہے گا۔ اس بات میں ایک فیصد بھی فرق نہیں ہے۔ بیٹیاں باپ کے نام سے ہی جانی جاتی ہیں، اور میں اپنی بیٹی کو ماں باپ دونوں کی عزت کرنا سکھاؤں گی۔"

انہوں نے مزید کہا "جہاں تک آئرہ کے اپنے باپ سے ملنے کی بات ہے، میں نے کسی کو آئرہ سے ملنے سے نہیں روکا، اور نہ ہی میرے روکنے سے کچھ رُک جائے گا۔ قانون میں جو طے ہے، اسی کے تحت فیصلہ کیا جائے گا۔ امید ہے اس پر دوبارہ بات نہیں ہوگی۔"
سحر حیات کے اس بیان کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بالغ نظری اور مثبت انداز میں دیکھا جا رہا ہے، جہاں ذاتی اختلافات کے باوجود بچے کے بہتر مستقبل کو ترجیح دی گئی ہے۔

مزیدخبریں