اسلام آباد : چیئرمین پنجاب گروپ میاں عامر محمود نے ایپ سپ کے زیر اہتمام اسلام آباد میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ نظام بوسیدہ ہو چکا ہے اور اس میں کام کرنا ممکن نہیں رہا۔ انہوں نے کہا کہ 80 سال میں بہت سی پارٹیاں اور حکمران آئے مگر ملکی حالات میں کوئی خاص بہتری نہیں آئی۔
میاں عامر محمود نے مزید کہا کہ اگر ہم ہیومن انڈیکس کو دیکھیں تو واضح ہوتا ہے کہ ہم کتنی بری طرح فیل ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے ساتھ آزاد ہونے والے دوسرے ممالک ہائی انکم کنٹریز بن چکے ہیں یا بننے جا رہے ہیں، جبکہ ہمارا نظام ابھی تک ٹھیک نہیں ہو سکا۔
ان کا کہنا تھا کہ بڑے بڑے صوبوں کے ہوتے ہوئے موجودہ نظام کی بہتری مشکل ہے اور اس کی اصلاح ناگزیر ہے۔