کیلیفورنیا: گوگل نے پاکستان میں "گوگل اے آئی پلس پلان" متعارف کروانے کا اعلان کیا ہے جو صارفین کو جدید اے آئی ٹولز تک خصوصی رسائی فراہم کرے گا۔ اس پلان کے ذریعے صارفین اپنی پیداواری اور تخلیقی صلاحیتوں کو بہتر بنا سکیں گے۔
گوگل اے آئی پلس پلان کے تحت پاکستان میں صارفین کو درج ذیل سہولیات حاصل ہوں گی
جیمنائی ایپ میں امیج جنریشن اور ایڈیٹنگ (Nano Banana) کے لیے زیادہ گنجائش،جیمنائی 2.5 پرو تک رسائی، جو پیچیدہ سوالات کے لیے گوگل کا سب سے طاقتور اے آئی ماڈل ہے۔ویڈیو جنریشن ماڈل Veo 3 Fast تک رسائی، جو مختلف ایپس میں دستیاب ہے۔جی میل، ڈاکس، شیٹس اور دیگر گوگل سروسز میں جیمنائی کا انضمام،فوٹوز، ڈرائیو اور جی میل میں 200 جی بی سٹوریج کی سہولت۔
گوگل پاکستان کے کنٹری ڈائریکٹر فرحان قریشی کا کہنا ہے کہ پاکستان کا ڈیجیٹل منظرنامہ تیزی سے ترقی کر رہا ہے اور گوگل اے آئی پلس کے ذریعے ملک بھر میں اے آئی ٹولز کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانا چاہتا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ صارفین اپنے خاندان کے پانچ دیگر افراد کے ساتھ بھی اس پلان کے فوائد شیئر کر سکتے ہیں تاکہ ہر فرد بہتر تجربہ حاصل کر سکے۔
گوگل اے آئی پلس پلان پاکستان میں ماہانہ 1400 روپے کی قیمت پر دستیاب ہے، اور محدود مدت کے لیے پہلی بار سبسکرائب کرنے والوں کو ابتدائی چھ ماہ کے لیے 50 فیصد رعایت دی جائے گی۔