ڈیرہ اسماعیل خان میں سکیورٹی فورسز کا بھارتی سپانسرڈ دہشتگردوں کے خلاف کامیاب آپریشن، 13 دہشتگرد ہلاک

06:57 PM, 24 Sep, 2025

راولپنڈی:ڈیرہ اسماعیل خان میں سکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے 13 بھارتی اسپانسرڈ دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کے دوران دہشتگردوں سے بڑی مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا۔

کارروائی کے بعد سکیورٹی فورسز نے علاقے کو مکمل طور پر کنٹرول میں لے لیا ہے اور دہشتگردی کے خلاف جاری جنگ میں یہ آپریشن اہم کامیابی قرار دیا جا رہا ہے۔ مزید کارروائیوں کے لیے سکیورٹی ادارے چوکس ہیں اور دہشتگردوں کی باقی معاونت کرنے والی تنظیموں کے خلاف بھی کارروائیاں جاری ہیں۔

مزیدخبریں