ایف بی آر کا ود ہولڈنگ ٹیکس کو غیر شرعی قرار دینے کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ جانے کا فیصلہ

08:17 PM, 24 Sep, 2025

اسلام آباد:فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے ود ہولڈنگ ٹیکس کو غیر شرعی قرار دینے والے اسلامی نظریاتی کونسل کے فیصلے کو چیلنج کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس سلسلے میں سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایف بی آر اسلامی نظریاتی کونسل (سی سی آئی) کے اس فیصلے کو سپریم کورٹ میں زیرِ غور لائے گا، جس میں بینک سے رقم نکالنے یا منتقل کرنے پر ود ہولڈنگ ٹیکس کو غیر شرعی اور زیادتی کے مترادف قرار دیا گیا تھا۔

ایک نجی ٹی وی چینل سے گفتگو میں چیئرمین ایف بی آر راشد محمود لنگڑیال نے کہا کہ اس فیصلے کا جائزہ لیا جائے گا اور اس کے بعد ہی کوئی حتمی رائے دی جائے گی۔

اسلامی نظریاتی کونسل کے اجلاس میں، جس کی صدارت علامہ ڈاکٹر راغب نعیمی کر رہے تھے، سپریم کورٹ کے 11 ستمبر کے فیصلے پر تحفظات کا اظہار بھی کیا گیا تھا۔ یہ معاملہ اب عدالت عظمیٰ کے سامنے زیرِ سماعت آئے گا، جہاں اس پر حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔

مزیدخبریں