سونے کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں، فی تولہ سونا 3 لاکھ 98 ہزار 800 روپے پر برقرار

08:27 PM, 24 Sep, 2025

کراچی: آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق، ملک میں سونے کی قیمت میں آج کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے۔ فی تولہ سونے کا بھاؤ 3 لاکھ 98 ہزار 800 روپے پر برقرار ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت بھی 3 لاکھ 41 ہزار 906 روپے ہے۔

دوسری جانب عالمی بازار میں بھی سونے کی قیمت 3 ہزار 770 ڈالر فی اونس پر برقرار ہے۔
 
 

مزیدخبریں