ایشین گیمز: پاکستان سکواش کے مکسڈ ڈبلز کوارٹر فائنل میں پہنچ گیا

02:25 PM, 24 Sep, 2026

جاپان : جاپان کے شہر ایچی ناگویا میں جاری ایشین گیمز 2026 میں پاکستان نے سکواش کے مکسڈ ڈبلز ایونٹ میں کوارٹر فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔

پاکستان کی جانب سے عاصم خان اور مہوش علی نے پری کوارٹر فائنل میں جاپانی جوڑی کو 1-2 سے شکست دے کر اگلے مرحلے میں جگہ بنالی۔

دوسری جانب مکسڈ ڈبلز کے ایک اور پری کوارٹر فائنل میں پاکستان کے ناصر اقبال اور سحرش علی کو ہانگ کانگ کی جوڑی کے ہاتھوں 0-2 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

ٹیبل ٹینس کے مقابلوں میں بھی پاکستان کو کامیابی نہ مل سکی، جہاں طحٰہ بلال اور محمد خان پہلے ہی راؤنڈ میں شکست کے بعد ایونٹ سے باہر ہوگئے۔

کبڈی میں پاکستان کی ٹیم آج ایران کے خلاف اہم میچ کھیلے گی۔

ادھر پاکستان کی ٹینس ٹیم بھی ایشین گیمز میں شرکت کے لیے جاپان روانہ ہوگئی ہے۔ ٹیم میں اعصام الحق، مزمل مرتضیٰ، عقیل خان اور اشنا سہیل شامل ہیں۔

مزیدخبریں