کراچی: امریکی شرح سود میں اضافے کے امکانات کے باعث عالمی سطح پر سونے کی قیمت میں کمی کے اثرات پاکستانی مارکیٹ پر بھی پڑے ہیں، جہاں فی تولہ سونا ساڑھے چار لاکھ روپے کی سطح سے نیچے آگیا۔
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت میں 5 ہزار 600 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ 48 ہزار 336 روپے ہوگئی۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت بھی 4 ہزار 801 روپے کم ہوکر 3 لاکھ 84 ہزار 375 روپے پر آگئی۔
صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں کمی دیکھی گئی، جہاں فی اونس قیمت 56 ڈالر گھٹ کر 4 ہزار 258 ڈالر ہوگئی۔