وزیراعظم شہباز شریف کی نومنتخب صدر آزاد کشمیر ڈاکٹر نجیب نقی کو مبارکباد

06:44 PM, 24 Sep, 2026

اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ڈاکٹر نجیب نقی کو آزاد جموں و کشمیر کا صدر منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی ہے۔

اپنے تہنیتی بیان میں وزیراعظم نے کہا کہ ڈاکٹر نجیب نقی کا صدر منتخب ہونا آزاد جموں و کشمیر کے عوام کی جانب سے ان پر کیے گئے اعتماد کا اظہار ہے۔

شہباز شریف نے امید ظاہر کی کہ نومنتخب صدر اپنی آئینی ذمہ داریاں مؤثر انداز میں انجام دیتے ہوئے آزاد کشمیر کے عوام کی ترقی، خوشحالی اور فلاح و بہبود کیلئے بھرپور کردار ادا کریں گے۔

وزیراعظم نے اس عزم کا بھی اعادہ کیا کہ وفاقی حکومت آزاد جموں و کشمیر کی ترقی اور عوام کی خوشحالی کیلئے ہر ممکن تعاون جاری رکھے گی۔

مزیدخبریں