سوناکشی کا جسٹن بیبر کنسرٹ پر پرفارم نہ کرنے کا فیصلہ

 سوناکشی کا جسٹن بیبر کنسرٹ پر پرفارم نہ کرنے کا فیصلہ

ممبئی:بالی ووڈ دبنگ اداکارہ سونکشی سنہا نے گلوکار ارمان ملک سے لڑائی کے بعد اگلے مہینے ہونے والے جسٹن بیبر کے کنسرٹ میں پرفارم نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔

اداکارہ نے یہ فیصلہ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر پوسٹ کیا۔واضح رہے کہ اداکارہ سوناکشی اور گلوکار ارمان ملک کے درمیان ٹویٹر پر لڑائی گلوکاروں کو کم اہمیت دینے اور اداکاروں کو زیادہ اہمیت دینے پر ہوئی تھی۔