گلیکسی ایس 8 کی اسکرین بہت جلد ٹوٹ جاتی ہے ، دعویٰ سامنے آ گیا

گلیکسی ایس 8 کی اسکرین بہت جلد ٹوٹ جاتی ہے ، دعویٰ سامنے آ گیا

سان فرنسیسکو : سام سنگ کا نیا فون گلیکسی ایس 8 کپمنی کی جانب سے حال ہی میں متعارف کروایا گیا ہے۔ جسے عوام نے ہاتھوں ہاتھوں خریدا ہے۔لیکن حال ہی میں ایک کمنی کی جانب سے ایسا دعویٰ سامنے آ گیا ہے کہ اس کی سکرین بہت جلد ٹوٹ سکتی ہے۔یہ دعویٰ ڈیوائسز کی مرمت کرنے والی ایک کمپنی اسکوائر ٹریڈ کی جانب سے مختلف ٹیسٹوں کے بعد کیا گیا ہے۔

گلیکسی ایس ایٹ اور ایس ایٹ پلس کا آل گلاس ڈیزائن ان ڈیوائسز کو خوبصورت تو بناتا ہے مگر کمپنی کے مطابق  وہ کسی بھی زاویے سے گرنے پر بہت جلد ٹوٹ بھی سکتا ہے۔سام سنگ نے اس حوالے سے کوئی بیان جاری نہیں کیا۔گلیکسی ایس ایٹ کو ماہرین کی جانب سے کافی سراہا جارہا ہے اور سام سنگ کے مطابق اس فون کے ایڈوانس آرڈرز گزشتہ سال کے گلیکسی ایس سیون کے مقابلے میں تیس فیصد زیادہ رہے۔اسکوائر ٹریڈ کے مطابق ایس ایٹ اور ایس ایٹ پلس دونوں کی اسکرین پر کریکس اس وقت نمودار ہوگئے جب انہیں ایک بار چھ فٹ کی بلندی سے اسکرین کا منہ فرش کی جانب کرکے گرایا گیا۔