ملک بھر میں 11 ہزار 940 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق، 253 اموات

ملک بھر میں 11 ہزار 940 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق، 253 اموات
کیپشن: ملک بھر میں اب تک ایک لاکھ 38 ہزار 147 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فائل فوٹو

لاہور: ملک بھر میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 11 ہزار 940 تک پہنچ گئی جبکہ ایک دن میں 16 افراد جاں بحق ہو گئے جس کے بعد اموات کی تعداد 253 ہو گئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 785 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں سب سے زیادہ 5046، سندھ میں 3945، خیبر پختونخوا میں 1708، بلوچستان میں 656، گلگت بلتستان میں 307، اسلام آباد میں 223 جبکہ آزاد کشمیر میں 55 کیسز رپورٹ ہوئے۔

ملک بھر میں اب تک ایک لاکھ 38 ہزار 147 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 6 ہزار 780 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 2755 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 127 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 16 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 253 ہوگئی۔ سندھ میں 75، پنجاب میں 73، خیبر پختونخوا میں 89، گلگت بلتستان میں 3، بلوچستان میں 10 اور اسلام آباد میں 3 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ اب تک 462 ہسپتالوں میں قائم قرنطینہ مراکز مریضوں کا علاج جاری ہے، ان ہسپتالوں میں 7295 بیڈز کا بندوبست کیا گیا ہے۔