فوج عوامی رائے کی قدر کرتی ہے، امپورٹڈ حکومت سے جلد جان چھوٹے گی: شیخ رشید

فوج عوامی رائے کی قدر کرتی ہے، امپورٹڈ حکومت سے جلد جان چھوٹے گی: شیخ رشید

راولپنڈی: سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ فوج عوام کی رائے کی قدر کرتی ہے، جلد امپورٹڈ حکومت سے جان چھوٹے گی جبکہ سپریم کورٹ سے جلد اچھی خبریں متوقع ہیں۔ 
تفصیلات کے مطابق سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں شیخ رشید نے لکھا ’امپورٹڈ حکومت کے فرار کی تیاریاں شروع۔ ای سی ایل سے 150 ملزموں کے نام نکال دئیے گئے۔ حکومت سنبھالی نہیں جا رہی، یہ این آر او ٹو لینے آئے تھے۔‘ 
انہوں نے لکھا ’امپورٹڈ حکومت کی کوئی آئینی قانونی حیثیت نہیں۔ یہ بیرونی سازش کے تحت چور دروازے سے بنی ہے۔ فوج عوام کی رائے کی قدر کرتی ہے، جلد امپورٹڈ حکومت سے جان چھوٹے گی۔ سپریم کورٹ سے جلد اچھی خبریں متوقع۔ سرکاری خزانے کا بے دریغ استعمال دوبارہ شروع ہو چکا ہے۔‘ 

dcd348208d2873ee9706e64efd1ac439

مصنف کے بارے میں