سندھ کے ہر گھر میں سولر سسٹم لگوانے کے منصوبے کا عندیہ

سندھ کے ہر گھر میں سولر سسٹم لگوانے کے منصوبے کا عندیہ

کراچی: پاکستان  پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدرآصف علی زرداری نے سندھ کے ہر گھر میں سولر سسٹم لگوانے کے منصوبے کا عندیہ دے دیا۔

آصف علی زرداری نے  وزیر توانائی سندھ امتیاز شیخ سے ملاقات میں کہا  بجلی کے مہنگے بلوں سے نجات کے لئے کوشش کریں کہ سندھ کے ہر گھر میں سولر سسٹم لگوایا جائے۔

سابق صدرنے اس  کہا کہ سندھ سے غربت، بیروزگاری اور معاشی بدحالی کا خاتمہ کیا جائے، انہوں نے کہا کہ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کی قیادت میں ملک کو فلاحی ریاست بنائیں گے۔