گٹھ جوڑ بے نقاب ،اسرائیلی اہلکار سری نگر میں تعینات، خطے میں کشیدگی بڑھنے کا خدشہ

08:11 PM, 25 Apr, 2025

سری نگر : مقبوضہ جموں و کشمیر کے شہر سری نگر میں اسرائیلی اہلکاروں کی موجودگی کی اطلاعات سامنے آئی ہیں، جس پر دفاعی تجزیہ کاروں نے تشویش کا اظہار کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق 15 سے 20 اسرائیلی اہلکار، جدید تکنیکی آلات کے ساتھ سری نگر پہنچے ہیں، جن کی آمد حالیہ پہلگام واقعے کے بعد سامنے آئی ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ ان اہلکاروں کی موجودگی کشمیر کی صورتحال کو مزید حساس بنا سکتی ہے۔

واضح رہے کہ بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں سکیورٹی پالیسیوں میں شدت اور اسرائیل سے بڑھتی ہوئی عسکری قربت پر عالمی سطح پر بھی تنقید کی جا چکی ہے۔

مزیدخبریں