اسلام آباد :صدر مملکت آصف علی زرداری آج چین کے ایک ہفتے کے اہم سرکاری دورے پر روانہ ہو رہے ہیں۔ ترجمان دفترِ خارجہ کے مطابق یہ دورہ پاک چین دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے سلسلے کی ایک کڑی ہے۔
صدر زرداری 25 سے 27 اپریل تک چینی شہر چانگشا میں قیام کریں گے جہاں وہ مختلف تقریبات میں شرکت کریں گے۔ صدر مملکت 28 اپریل کو سانیا پہنچیں گے، جہاں ان کی مصروفیات کا محور معاشی و تزویراتی تعاون ہوگا۔
صدر زرداری اپنے قیام کے دوران چینی صوبائی قیادت سے اہم ملاقاتیں کریں گے۔ ان ملاقاتوں میں دوطرفہ تعلقات، اقتصادی تعاون، اور باہمی دلچسپی کے علاقائی و عالمی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
صدر آصف علی زرداری ایک ہفتے کے سرکاری دورے پر آج چین روانہ ہوں گے، اہم ملاقاتیں طے
11:41 AM, 25 Apr, 2026