صدر مملکت آصف علی زرداری پانچ روزہ دورے پر چین روانہ

06:08 PM, 25 Apr, 2026

اسلام آباد :صدر مملکت آصف علی زرداری پانچ روزہ سرکاری دورے پر لاہور سے چین روانہ ہو گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق صدر مملکت آصف علی زرداری لاہور ایئرپورٹ سے چین کے لیے روانہ ہوئے، جہاں پنجاب کے گورنر سردار سلیم حیدر خان نے انہیں الوداع کیا۔

اس موقع پر گورنر پنجاب نے صدر مملکت کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور ان کے دورہ چین کی کامیابی کے لیے دعا بھی کی۔

ذرائع کے مطابق صدر مملکت کا یہ دورہ پاکستان اور چین کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے، اقتصادی تعاون کے فروغ اور مختلف شعبوں میں باہمی اشتراک کو بڑھانے کے لیے اہم قرار دیا جا رہا ہے۔
 
 
 

مزیدخبریں