پاکستان امن پسند ہے ہر بندہ وہاں امن چاہتا ہے:نوجوت سنگھ سدھو

پاکستان امن پسند ہے ہر بندہ وہاں امن چاہتا ہے:نوجوت سنگھ سدھو
کیپشن: Image by deccanchronicle.com

نئی دہلی:بھارتی سیاستدان اور سابق کرکٹر نوجوت سنگھ سدھ نے کہاہے کہ پاکستان امن پسند ہے ہر بندہ وہاں امن چاہتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کی تقریب حلف برداری میں شرکت کرنے والے نوجوت سنگھ سدھو نے کہا کہ ہر کسی نے مجھے ویلکم کیا،5 منٹ کا فاصلہ میں نے گھنٹوں میں طے کیا۔

سدھو نے مزید کہا کہ بات چیت کے ذریعے ہی امن و امان قائم کیا جا سکتا ہے۔وزیراعظم عمران خان نے دوستی کا پیغام بھیجا اور کہا کہ اتنا بڑا ہندوستان اور اتنے چھوٹے چھوٹے دل۔

خیال رہے کہ نوجوت سنگھ سدھو نے وزیراعظم عمران خان کی تقریب حلف برداری میں شرکت کی تھی جبکہ انہوں نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے گلے مل کر مختصر ملاقات کی جس کے بعد بھارت میں کہرام برپا ہوگیا اور سدھو کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا جبکہ ان کے خلاف غداری کے مقدمے کا بھی مطالبہ کردیا گیا تھا۔