اسحاق ڈار کو اشتہاری قرار دینے کیخلاف درخواست سماعت کیلئے مقرر

09:43 AM, 25 Aug, 2022

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد: سپریم کورٹ آف پاکستان میں سابق وزیراعظم اسحاق ڈار کو اشتہاری قرار دینے اور اثاثے منجمد کرنے کے خلاف درخواست سماعت کیلئے مقرر کر دی گئی ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق جسٹس اعجاز الاحسن کی سربراہی میں سپریم کورٹ کا دو رکنی بنچ آج کیس کی سماعت کرے گا جبکہ جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی بھی بنچ کا حصہ ہوں گے۔
واضح رہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر اور سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے احتساب عدالت کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کر رکھا ہے۔

مزیدخبریں