غزہ میں جاری بحران پر پاکستان نے فوری جنگ بندی کا مطالبہ کردیا

07:32 PM, 25 Aug, 2025

ریاض: نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے غزہ میں جاری کشیدگی کے پیش نظر فوری، مستقل اور غیر مشروط جنگ بندی کا مطالبہ کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان فلسطین کی خودمختار ریاست کے حق میں ہے اور غزہ میں قحط کی سنگین صورتحال کے پیش نظر فوری اقدامات ناگزیر ہیں۔

اسحاق ڈار نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ فوری اور مؤثر اقدامات کرے تاکہ غزہ میں انسانی امداد کی مکمل اور محفوظ رسائی یقینی بنائی جا سکے۔

دوسری جانب، سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان السعود نے غزہ میں اسرائیلی حملوں کو عالمی قوانین کی سنگین خلاف ورزی قرار دیا اور کہا کہ مغربی کنارے میں یہودی بستیوں کا قیام قبول نہیں کیا جا سکتا۔

ترکی کے وزیر خارجہ نے بھی غزہ پر اسرائیلی قبضے کے منصوبے کو ناقابل قبول قرار دیتے ہوئے کہا کہ جبری قحط انسانیت کے خلاف جرم ہے اور اسے فوری طور پر روکا جانا چاہیے۔

مزیدخبریں