ہلک ہوگن کی موت: طبی غفلت یا فطری حادثہ؟ نئی تفصیلات سامنے آ گئیں

09:43 PM, 25 Aug, 2025

لاس اینجلس، عالمی شہرت یافتہ ریسلر  ہلک ہوگن کی موت سے متعلق نئے انکشافات سامنے آ ئے ہیں، جن میں ان کی موت کو ممکنہ طور پر ڈاکٹروں کی غفلت سے جوڑا جا رہا ہے۔

24 جولائی کو 71 سال کی عمر میں ہلک ہوگن انتقال کر گئے تھے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق، انہیں گھر پر دل کا دورہ پڑا جس کے بعد اسپتال لے جایا گیا، تاہم وہ جانبر نہ ہو سکے۔

اب سامنے آنے والی رپورٹس کے مطابق، ان کے انتقال کے وقت گھر پر موجود ایک آکیوپیشنل تھراپسٹ نے پولیس کو بتایا کہ حالیہ سرجری کے دوران ہلک ہوگن کے فرینک نرو (Phrenic Nerve) کو نقصان پہنچا تھا۔ یہ نرو سانس کے نظام میں کلیدی کردار ادا کرتا ہے اور ڈایافرام کو کنٹرول کرتا ہے۔ اس میں خرابی سے مریض کا سانس لینا متاثر ہو سکتا ہے، جو ممکنہ طور پر ان کی موت کی وجہ بنی۔

تھراپسٹ کے انکشافات پولیس کی باڈی کیم فوٹیج میں ریکارڈ ہوئے، جب ہلک ہوگن کی اہلیہ اسکائی ڈیلی نے 911 پر ایمرجنسی کال کی۔ وہ جائے وقوعہ پر موجود تھیں اور انہوں نے 2023 میں ہلک ہوگن سے شادی کی تھی۔

تاحال حکام کی جانب سے کسی قسم کی میڈیکل کوتاہی کی تصدیق یا تردید نہیں کی گئی، تاہم رپورٹ کے بعد تحقیقات کا دائرہ وسیع ہونے کا امکان ہے۔

مزیدخبریں