حناء جاوید قتل کیس میں اہم پیش رفت، گرفتار ملزمان فرانزک لیب لاہور منتقل

11:55 AM, 25 Aug, 2026

لاہور:راولپنڈی میں شادی شدہ خاتون حناء جاوید کے قتل کیس میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ ذرائع کے مطابق گرفتار ملزمان کو فرانزک جانچ کے لیے فرانزک لیب لاہور منتقل کردیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزمان کے ڈی این اے ٹیسٹ کرائے جائیں گے، جبکہ لاہور میں ان کا پولی گرافک ٹیسٹ بھی ہوگا۔ پولیس کی جانب سے گرفتار ملزمان سے تفتیش اور فرانزک شواہد کے حصول کے لیے اقدامات جاری ہیں۔

ذرائع کے مطابق ملزمان کا جسمانی ریمانڈ ختم ہونے پر انہیں کل دوبارہ عدالت میں پیش کیا جائے گا۔ پولیس کی جانب سے کیس میں مزید شواہد اکٹھے کرنے اور واقعے کی مختلف پہلوؤں سے تفتیش جاری ہے۔

مزیدخبریں